پشاور: خیبر پختونخواہ پولیس پورے ملک کیلئے مثال بنے گی، عمران خان

ہفتہ 14 مارچ 2015 16:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ2015ء) ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ پولیس پورے ملک کیلئے ایک بہترین مثال بنے گی۔

(جاری ہے)

پنجاب اور سندھ پولیس میں سیاسی مداخلت بہت زیادہ ہے جب کہ خیبر پختونخواہ پولیس ہر قسم کی سیاسی مداخلت سے پاک ہے جس پر چیف منسٹر خیبر پختونخواہ اور آئی جی خیبر پختونخواہ پولیس مبارک باد کے مستحق ہیں۔عوام کی جان و مال کا تحفض ہر قیمت پر کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں 11 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں جن کیلئے مہنگے انصاف کا حصول ناممکن ہے۔ نئے پاکستان میں عوام خصوصا غریب آدمی کو مفت انصاف فراہم کریں گے۔‎

متعلقہ عنوان :