حکمرانوں کو ہر صورت دھاندلی کیخلاف جوڈیشل کمیشن بنانا ہو گا ‘ورنہ انکے لیے حکو مت کر نا ممکن نہیں ہو گا‘لاہور سے شروع ہونیوالی تحریک کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں گے‘پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا انٹر ویو
ہفتہ 14 مارچ 2015 15:19
لاہور/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو ہر صورت دھاندلی کیخلاف جوڈیشل کمیشن بنانا ہو گا ورنہ انکے لیے حکو مت کر نا ممکن نہیں ہو گا ‘تحر یک انصاف کے پاس سب سے زیادہ عوامی طاقت ہے ‘لاہور سے شروع ہونیوالی تحریک کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔
(جاری ہے)
اپنے ایک انٹر ویو کے عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ اگر یہ سمجھتی ہے کہ وہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنائے بغیر اپنی حکو مت چلا لے گی تو ہم کسی صورت ایسا نہیں ہونے دیں گے اور موجودہ سال ملک میں عام انتخابات کا ہی سال ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ عوام کے ووٹوں سے نہیں دھاندلی سے اقتدار میں آئی ہے اسی وجہ سے وہ دھاندلی کی تحقیقات کر وانے سے خوفزدہ ہیں ‘حکمرانوں کو معلوم ہے کہ جس دن بھی عام انتخابات میں ہونیوالی بدتر ین دھاندلی کی شفاف تحقیقات ہو گئی وہی حکمرانوں کے بے نقاب کا دن ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ تحر یک انصاف دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ اپنے نہیں قومی مفادات کیلئے کر رہی ہے اور (ن) لیگ کو ہر صورت دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن بنانا ہو گا ورنہ تحر یک انصاف عوامی طاقت سے حکمرانوں کے اقتدار کا خاتمہ کر دیگی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین کا پاکستان میں دو بڑے ڈیم منصوبوں پر کام روکنے کا اعلان
-
پاکستان کو کم از کم 3سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے،وفاقی وزیرخزانہ
-
امریکی صدر جوبائیڈن کا وزیراعظم شہباز شریف کوخط ، نو منتخب حکومت کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار
-
وزیرِمملکت شزہ فاطمہ سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
-
پرویز الہٰی کو مزید چند دن ہسپتال میں رکھا جاسکتا ہے، ہسپتال ذرائع
-
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیر اعظم
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی وکلا سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے،سرفراز بگٹی
-
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین بچھانے پر پابندی عائد
-
علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مستحق افراد کو 1 ارب سے زائد عید پیکیج دینے کی منظوری دیدی
-
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
-
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.