ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد سے پھانسی پانے والے محمد سجاد عرف طارو کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں میں ادا کر دی گئی

ہفتہ 14 مارچ 2015 14:58

سمندری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد سے پھانسی پانے والے محمد سجاد عرف طارو کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں چک نمبر138گ ب میں ادا کر دی گئی جس میں سنکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد مذکورہ گاوں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا سجاد احمد نے 2000میں اپنے ہی گاوں کی ٹیچر شاہدہ کو قتل کر دیا تھا اور اس واقعہ میں اس کا شاہدہ کا شوہر ما سٹر محمد اظہر زخمی ہوا تھا عدالت سے اسے سزائے موت کا حکم سنایا گیا جس پر آج عملدرآمد ہوا اور صبح سجاد کو پھانسی دی گئی سجاد کی نماز جنازہ اور تدفین کے وقت تھانہ ترکھانی کی جانب سے گاوں مذکور میں غیر معمولی حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے مقدمہ کے مدعی ما سٹر محمد اظہر کے گھر پر پو لیس کا پہرہ لگایا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :