ژوب، میونسپل کمیٹی کے چیرمین عبدالسلیم مندوخیل نے شہر کی خوبصورتی اور صفائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مہم شروع کردی

ہفتہ 14 مارچ 2015 14:56

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) میونسپل کمیٹی کے چیرمین عبدالسلیم مندوخیل نے شہر کی خوبصورتی اور صفائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مہم شروع کردی ہے ژوب میں کئی سالوں سے صفائی کا فقدان تھا ژوب کے چےئرمین عبدالسلیم مندوخیل منتخب ہونے کے فوراٰ بعدشہر میں صفائی مہم کا آغاز کردیااسی اثنا میں محلہ خروٹ آبا د اور ناصر آباد میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی مہم شروع کردی اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے چےئرمین عبدالسلیم مندوخیل نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ10 سالوں سے خروٹ آباد اور ناصر آباد میں نالیوں کی صفائی نہیں ہوئی اور شہر کچرے کا ڈھیر بن چکی تھی انہوں نے کہا کہ چےئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے فورا بعد شہر میں صفائی مہم کا سلسلہ شروع کردیا جس سے عوام کو صفائی کے حوالے سے مسلہ حل ہو جائیگاانہوں نے کہا کہ عوام کو پسماندہ رکھنے کا دور گزر گیاعوام کی خدمت اور شہرکی خوبصورتی ہمارا اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ ژوب میں پینے کا پانی اور صفائی کے ساتھ کچرے کے ڈھیر ژوب شہر کے مین بازاروں کی صفائی ،نالیوں کی صفائی سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔