جعفرآباد،صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے میونسپل کمیٹی نے شہریوں کومیونسپل سروسز کی فراہمی کا باقائدہ آغاز کر دیا

ہفتہ 14 مارچ 2015 14:55

جعفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء )صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے میونسپل کمیٹی نے شہریوں کومیونسپل سروسز کی فراہمی کا باقائدہ آغاز کر دیا ہے شہر کی صفائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیئے ہیں عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے مدد گار سینٹر قائم کیا جائے گا شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے مدد گار سینٹر سے رابطہ کریں گے چیرمین میونسپل کمیٹی سردار سخی شاہنواز عمرانی کی میڈیا سے بات چیت میونسپل کمیٹی ڈیرہ اللہ یارکا پہلا باضابطہ اجلاس چیرمین سردار سخی شاہنواز عمرانی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں وائس چیرمین میر محمد ایوب کھوسہ ،میونسپل کمیٹی ڈیرہ اللہ یار کے چیف آفیسر پنھل خان کھوکھر اورکونسلران عطااللہ گولہ،میر صحبت خان کھوسہ ،گلاب خان راہوجہ،مقدم عرض محمد گولہ،ماما اکبر علی گولہ، رانجھن علی ابڑو،غلام یاسین کٹبار،ماجد علی بھنگر،راجہ خان کھوسہ ،غلام علی چانڈیوودیگر نے شرکت کی اجلاس میں بتایا گیا کہ میونسپل کمیٹی نے شیریوں کو میونسپل سروسز کا آغاز کر دیا ہے شہر کی صفائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیئے ہیں اجلاس میں شہریوں کو در پیش مشکلات کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور اجلاس میں مختلف محکموں سے متعلق کمیٹیاں بھی بنائی جائیں گئیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین سردار سخی شاہنواز عمرانی کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے مدد گار سینٹر بھی قائم کیا جائے گا جہاں پر شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے رابطہ کریں گے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ شہری کا مسلہ فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں سے عوامی شکایات کا بھی فوری ازالہ کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے اس ضمن میں متعلقہ کمیٹیوں کی تفصیلات تمام صوبائی سربراہان کو بھیج دی جائیں گی تاکہ متعلقہ محکموں اور منتخب کونسلران کے درمیان مسلسل رابطہ جاری ہوانہوں نے مزید کہا ہے کہ ڈیرہ اللہ یار شہر میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر نو کے کاموں کی شروعات کر دی گئی ہے جس کی مانیٹرنگ میونسپل کمیٹی ہی کرے گی ۔