پاکستان نے لڑکیوں کی تعلیم کیلئے آزمائشی منصوبے شروع کئے ہیں: ملیحہ لودھی

ہفتہ 14 مارچ 2015 14:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) قوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے لڑکیوں کی تعلیم کیلئے جدید اسکیمیں اور آزمائشی منصوبے شروع کئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اقوام متحدہ میں یونیسکو کے زیر اہتمام تعلیم میں صنفی مساوات کیلئے شراکت داری کے موضوع پر ایک تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ملیحہ لودھی نے پنجاب میں ایجوکیشن وؤچرسکیم اور خیبرپختونخوا میں تعلیم کیلئے مشروط امداد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں سکیمیں بہتر کام کررہی ہیں۔انہو ں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مشروط امدادی رقم صرف ان ماؤں کو دی جارہی ہے جو سکولوں میں اپنی بچیوں کا داخلہ یقینی بناتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :