پنجاب حکومت کا رواں ماہ صوبے بھر میں سی این جی سیکٹر کو گیس فراہم کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 14 مارچ 2015 14:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پنجاب حکومت نے رواں ماہ صوبے بھر میں سی این جی سیکٹر کو گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ رواں ماہ کے آخر تک ایل این جی کی پہلی کھیپ پاکستان آر ہی ہے ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے آخر تک ایل این جی کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ جائے گی جس کی وجہ سے پنجاب بھر میں سی این جی سیکٹر کو طویل عرصے بعد گیس کی سپلائی کم از کم ہفتے میں 2 روز کے لئے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے سوئی نادرن گیس کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ سوئی نادرن گیس پائپ لائنر کے مطابق آئندہ چند دنوں بعد نیا شیڈول ترتیب دے کر سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔

جبکہ پنجاب بھر کے انڈسٹریل سیکٹر کو ہفتے میں چند روز کے لئے گیس کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

(جاری ہے)

وزارت پٹرولیم کی نئی پالیسی کے مطابق حکومت ایل این جی ، پیٹرول اور گیس سمیت روز مردہ استعمال میں آنے والے تمام اقسام کے ایندھن کے درمیان قیمتوں کے فرق کو ختم کرنا چاہتی ہیں تاکہ ماحول دوست ایندھن کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لایا جا سکے اس سلسلے میں مینجنگ ڈائریکٹر سوئی نادرن گیس پائپ لائنر آئندہ کچھ دنوں میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :