توانائی بحران پر قابو پانے اور لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار
ہفتہ 14 مارچ 2015 13:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء )توانائی بحران پر قابو پانے اور لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے پانی ،شمسی توانائی او ر ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔بجلی چوری پر قابو پانے اور لائن لاسز سے بچنے کیلئے بجلی کی ترسیل کی پرانی لائنوں کو تبدیل کرنے کے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے پر تیرہ ارب ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔قطر سے مائع قدرتی گیس کی درآمد سے36 سو میگاواٹ اضافی بجلی پیدا کی جائے گی، ایل این جی گیس پائپ لائن منصوبہ2017 تک مکمل ہوجائے گا،گیس پائپ لائن منصوبے سے یومیہ تقریباً پانچ سو پچاس ملین مکعب فٹ گیس کی آزادانہ ترسیل میں مدد ملے گی۔(جاری ہے)
مائع قدرتی گیس کو گیس میں تبدیل کرنے کیلئے روس کی کمپنی کی جانب سے شروع کیاگیا گیس پائپ لائن کا منصوبہ2017 تک مکمل ہوجائے گا۔
وزارت خزانہ کے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ پائپ لائن منصوبے سے یومیہ تقریباً پانچ سو پچاس ملین مکعب فٹ گیس کی آزادانہ ترسیل میں مدد ملے گی۔پائپ لائن پنجاب میں3600 میگاواٹ کے بجلی منصوبوں کو بھی گیس فراہم کرے گی۔روسی کمپنی روسٹیک گلوبل ریسورسز کے چار رکنی وفد نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اور پاکستان میں گیارہ سو کلومیٹر طویل شمال جنوب گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر پر تبادلہ خیال کیا۔کمپنی کے چیئرمینAndrey Korobov نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ اس منصوبے پر دونوں حکومتوں میں ہونے والے معاہدے کے تحت عمل کیا جائے گا اور اس کے لئے زیادہ رقم روس کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.