این اے 137ننکانہ میں کل انتخابات ہونگے ، 3امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ

ہفتہ 14 مارچ 2015 13:37

سانگلہ ہل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) این اے 137ننکانہ میں کل15 مارچ کو ضمنی انتخابات میں تین امیدواروں کے درمیان رن پڑے گا ۔ نواز لیگ کی طرف سے نامزد امیدوار شذرہ منصب ، پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار شاہ جہان بھٹی اور تحریک انصاف کی حمایت کے ساتھ آزاد امیدوار سید ابرار شاہ ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں یہ نشست سابق ایم این اے رائے منصب علی کھرل کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی نواز لیگ نے یہاں پر رائے منصب علی مرحوم کی بیٹی ڈاکٹر شذرہ کو میدان میں اتار لیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار شاہ جہاں بھٹی سابق ایم پی اے سید ابرار شاہ پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہے عوامی سروے کے مطابق تینوں امیدوار عوامی مقبولیت کے حامل ہونے پر مقابلہ کانٹے دار ہوگا کامیاب ہونے والا امیدوار اتنی بھاری اکثریت نہیں لے سکے گا این اے 137 میں ووٹران کی تعداد سوا دو لاکھ کے قریب ہے 329پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر وقفہ کے جاری رہے گی کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈی سی او اور ڈی پی او ننکانہ کے دفاتر میں خصوصی سنٹرز بنائے گئے ہیں