پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین کے حقوق کا عالمی دن کل منایا جائے گا

ہفتہ 14 مارچ 2015 13:36

اسلام آباد/جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین کے حقوق کا عالمی دن 15مارچ بروز اتوار منایا جائے گا عالمی یوم صارفین کی مناسبت سے حقوق انسانی کی تنظیموں کی جانب سے عوام میں شعور و آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا مقررین کنزیومر پروٹیکشن کی افادیت و اہمیت اور صارفین کے حقوق پر روشنی ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں صارفین کی عدم فعالیت ، اپنے حقوق سے عدم واقفیت اور صارفین کے حقوق پر مامور سرکاری اداروں میں پائی جانے والی کرپشن کی وجہ سے کروڑوں صارفین اپنے حقوق سے محرو م ہیں۔بجلی ،سوئی گیس،گندم،آٹے،گھی،چاول،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے،ملاوٹ اور ناپ تول میں کمی کے رجحان کی وجہ سے کروڑوں صارفین کا استحصال ہو رہا ہے۔ہر سال 15مارچ کو صارفین کا عالمی دن منایا جاتا ہے لیکن صارف نمائندہ تنظیموں صرف اخباری بیانات تک محدود ہیں دوسری جانب بجلی و گیس سپلائی کے ذمہ دار ادارے،موبائل کمپنیاں اور دیگر ادارے صارفین کو حقوق کو پامال کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :