نائن زیرو آپریشن کے دوران گرفتار ایک مشتبہ ملزم بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے تیار ہو گیا

ہفتہ 14 مارچ 2015 13:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) نائن زیرو آپریشن کے دوران رینجرز کے ہاتھوں گرفتار کیا جانیوالا ایک مشتبہ ملزم بلدیہ ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہو گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کا اہم ملزم عبدالرحمان الیاس عرف بھولا نے قانون نافذ کرنے والے ادارون کو اس کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشکش کر دی ہے۔

رپورت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا کہ بھولا نے اپنے دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ ملکر فیکٹری کی دیواروں اور در وازوں پر کیمیکل ڈالا جو فیکٹری میں آتشزدگی کا باعث بنا۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے چند روز قبل اس کیس میں گرفتار ایک اور مشتبہ ملزم عمیر صدیقی کی معلومات پر بھولا اور اس کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کیا تھا۔