لیاری: رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے3 کارندے مارے گئے

ہفتہ 14 مارچ 2015 13:06

کراچی:( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرزنے مقابلے کے بعد گینگ وار کے تین اہم کارندوں کو مار گرایا ہلاک ملزمان متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے لیاری ریکسر لائن میں رینجرز کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران لیاری گینگ کے ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ کردی رینجرز کی جوابی فائرنگ میں تین ملزمان ہلاک ہوگئے۔ہلاک ملزمان کی شناخت اظہر عرف بڈھا، وسیم اور حسام کے نام سے کی گئی۔ رینجرز ترجمان کے مطابق ہلاک ملزمان کاس تعلق بابا لاڈلا گروپ سے ہے۔ ملزمان اغواء برائے تاوان، قتل اور بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے

متعلقہ عنوان :