ٰفیصل آباد، دیرینہ دشمنی کی بناء پر تین مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنے مخالفین کے 4 افراد کو دن دہاڑے قتل کر دیا،
فریقین کی دشمنی کے نتیجہ میں اب تک 13 افراد موت کی بھینٹ چڑھ چکے
جمعہ 13 مارچ 2015 23:50
ٰفیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) دیرینہ دشمنی کی بناء پر تین مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنے مخالفین کے 4 افراد کو پولیس تھانہ کے سامنے دن دہاڑے قتل کر دیا۔ فریقین کی دشمنی کے نتیجہ میں اب تک 13 افراد موت کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ آن لائن کے مطابق فیصل آباد کے نواحی گاؤں 228 ر ب کے شہزاد اور عدنان وغیرہ کے درمیان دیرینہ دشمنی چل رہی تھی قبل ازیں فریقین کے 9 افراد قتل ہو چکے تھے آج مقتول عدنان‘ قاسم‘ واجد اور لیاقت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا محمد سلیم کی عدالت میں پیشی کے لئے آئے تھے جب وہ پیشی سے فارغ ہو کر کار میں سوار جڑانوالہ پولیس تھانے کے قریب پہنچے تو اچانک ان کے مخالفین اشتہاری شہزاد‘ ریاض‘ عمر دراز نے اندھا دھند فائرنگ کر کے چاروں کو موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.