وزیراعظم کی ڈرون اور گائیڈڈ میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد،

ڈرون کی صلاحیت ملکی دفاع کیلئے اہم سنگ میل ہے ، پاک فوج ، انجینئرز ، سائنسدان مبارکباد کے مستحق ہیں ، نواز شریف

جمعہ 13 مارچ 2015 23:48

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ڈرون اور گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈرون کی صلاحیت ملکی دفاع کیلئے اہم سنگ میل ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کامیاب تجربے پر پاک فوج ، انجینئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی اور ان کی کاوشوں کو سراہا وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈرون کی صلاحیت حاصل ہونا ملکی دفاع کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے