پاکستان میں اقلیتوں کو ان کی مذہبی رسومات منانے کی آزادی ہے، سردار محمد یو سف،

حکومت سال میں اقلیتی برادری کے بارہ مذہبی تہوار سرکاری طورپر مناتی ہے،وفاقی وزیر کا تقریب سے خطا ب

جمعہ 13 مارچ 2015 23:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یو سف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے ،اسلام محبت امن اور بھائی چارے کا سبق دیتا ہے،پاکستان میں اقلیتوں کو ان کی مذہبی رسومات منانے کی آزادی ہے،حکومت سال میں اقلیتی برادری کے بارہ مذہبی تہوار سرکاری طورپر مناتی ہے ،وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے گزشتہ روز سرکاری طور پر ہولی کا تہوار منایا اس موقع پر وفاقی مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار یوسف نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے12کے قریب مذہبی تہوار سرکاری طور پر منائے جاتے ہیں جس کا مقصد مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے ملک کی ترقی میں اقلیتوں کی طرح ہندو برادری کی خدمات قابل تحسین ہیں ہمیںآ ئندہ بھی اسی لگن اور جذبہ سے پاکستان کی ترقی کے لیے بھی کام کرتے رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ کوئی تفریق نہیں کی جاتی معاشرے میں برداشت اور تحمل کے پیغام کو اجاگر کرنے کیلئے کوشش کرنی چاہیے اور ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے حکومت کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں اور کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک کی حوصلہ شکنی کی جائے گی انہوں نے مزید کہا حکومت اقلیتوں کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے اور اس سلسلے میں حکومت اقلیتوں کے تحفظ کیلئے مزید کوششیں کر رہی ہے انکا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو ان کی مذہبی رسومات منانے کی مکمل آزادی ہے اسلام اقلیتوں کو تحفظ دینے ،محبت امن اور بھائی چارے کا درس بھی دیتا ہے تقریب میں ہندؤ کمیونٹی کے علاوہ دیگر مذاہب سے متعلقہ اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :