ایم کیوایم سمیت سیاسی، لسانی، مذہبی جماعتوں کے اندر ٹارگٹ کلرز اور دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیاجائے ،ایاز لطیف پلیجو،

پرامن سیاسی کارکنوں کو سیاست کرنے کا موقع دیا جائے،سربراہ قومی عوامی تحریک

جمعہ 13 مارچ 2015 23:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) قومی عوامی تحریک کے ایاز لطیف پلیجو نے پلیجو ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایم کیوایم سمیت جن سیاسی، لسانی، مذہبی جماعتوں کے اندر ٹارگٹ کلرز اور دہشت گرد موجود ہیں ان کو فوری طورپر گرفتار کیاجائے اور پرامن سیاسی کارکنوں کو سیاست کرنے کا موقع دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ریاست ، حکومت اور جمہوری قوتوں کو ملک سے دہشت گردی، جرائم، انتہاپسندی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے بھرپور جدوجہد کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ جب بھی کراچی میں آپریشن ہوتا ہے تو چند مخصوص مفا د پرست سیاسی جماعتیں اپنے کاروباری مفادات، جرائم اور کرپشن کے تحفظ کیلئے اس آپریشن کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی دہشت گردوں کی پشت پناہی اور ان کی مکمل حمایت کررہی ہے۔

(جاری ہے)

جب دہشت گرد پکڑے جاتے ہیں تو پیپلزپارٹی اور آصف علی زرداری رینجرز کے اس عمل کی مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ عمران فاروق قتل کیس میں ملوث 2ملزمان کو فوری برطانیہ کے حوالے کیا جائے ، ایم کیوایم اپنے اندر مسلح گروہوں کو ختم کرے ، ٹارگٹ کلرز او ردہشت گردوں کو اپنی صفوں سے الگ کرے، جو دہشت گرد او رٹارگٹ کلرز ہیں ان کو فوری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے ، دہشت گردی ، انتہا پسندی اور کرپشن سے شدید خطرات لاحق ہیں۔

پاکستان کی معیشت کا حب اور سندھ کا دارالحکومت کراچی دہشت گردوں کے ٹارگٹ پر ہے، عالمی طاقتیں پاکستان کو دہشت گردوں کے ذریعے غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں تاکہ پاکستان کو توڑ کر سمندری حدود اور کوسٹل ایریاز پر مشتمل ایک نیا اسرائیل قائم کیا جاسکے جس کے ذریعے اس خطے کے تمام ممالک پر اپنی گرفت مضبوط ہواور اسی سازش کے تحت کافی عرصے سے کراچی میں آگ اور خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :