ائیرپورٹ روڈپرواقع پرائیویٹ سکول کودھمکیاں ملنے کے بعدبندکردیاگیاہے ،ثمینہ خان،

حکومت کوچاہئے وہاں پرایف سی کی چوکی قائم کرے،رکن صوبائی اسمبلی مسلم لیگ (ن)

جمعہ 13 مارچ 2015 22:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ثمینہ خان نے کہاہے کہ ائیرپورٹ روڈپرواقع ایک پرائیویٹ سکول کودھمکیاں ملنے کے بعدبندکردیاگیاہے حکومت کوچاہئے کہ وہ وہاں پرایف سی کوچوکی قائم کرے انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈرپراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ائیرپورٹ روڈپرواقع ایک پرائیویٹ سکول کوسیکورٹی خدشات کی بناء پرایک ہفتے کیلئے بند کردیاگیاہے حکومت کوچاہئے کہ وہ سکول میں طلباء وطالبات کی حفاظت کیلئے ایف سی کی چوکی قائم کرے۔