حیدرآباد، سخی لعل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے تقریب کا انعقاد،

غریب خاندانوں میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا گیا

جمعہ 13 مارچ 2015 22:55

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) سخی لعل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ویلفیئر کی جانب سے غریب خاندانوں میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا گیا۔ راشن تقسیم کی اس تقریب کے مہمان خصوصی سائیں محمد ایوب علی شاہ تھے جبکہ سینئر صحافی عبداللطیف چنہ نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں تقریباً 30سے زائد خاندانوں میں مفت راشن اور مہینے کے راشن کارڈ تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ غریب مستحق خواتین میں سلائی مشین اور دیگر سامان دیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سائیں ایوب علی شاہ نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں، مستحق افرا دکی مدد کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ سخی لعل ویلفیئر فاؤنڈیشن مستحق لوگوں کی بھرپور خدمت کررہی ہے، اسی جذبے کے ساتھ ہم سب کو بھی مستحقین کی مدد کرنی چاہئے۔ تقریب میں محمد فہیم چیئرمین سخی لعل فاؤنڈیشن اور دیگر عہدیداران محمد بلال، مسز انعم خان سلیم، نازیہ اکبر، شازیہ نوید، رانی وسیم، مس نادیہ فضل اور دیگر نے شرکت کی۔