براق ڈرون طیارے کے کامیاب تجربے پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی خوشی کا سماں،تنظیم پاکستانی کے زیر اہتمام مٹھائیاں تقسیم

جمعہ 13 مارچ 2015 22:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) براق ڈرون طیارے کے کامیاب تجربے پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی خوشی کا سماں ، تنظیم پاکستانی کے زیر اہتمام مٹھائیاں تقسیم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سائنسدانوں کی جانب سے براق ڈرون طیارے کے کامیاب تجربے پر تنظیم پاکستانی کے زیر اہتمام پاک افواج کیساتھ اظہار ییکجہتی کیلئے مرکزی دفتر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید احمد اعوان ، نواب محمد عامر عباسی ، عبدالشکور قریشی ، ڈاکٹر عبدالجبار ، حاجی خدا بخش بھٹی و دیگر رہنماؤں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاک افواج کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کی گئی اس موقع پر تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید احمد اعوان و دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ براق ڈرون طیارے کا کامیاب تجربہ پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی ہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف یقینا مبارکباد کے مستحق ہیں۔

رہنماؤں نے براق ڈرون بنانے والے تمام سائنسدانوں سمیت ٹیکنکل اسٹاف اور پاک افواج کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کسی سے بھی کم نہیں پاک افواج نے براق ڈرون کا کامیاب تجربہ کر کے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :