کوئٹہ،19اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے اسپیکرجان محمدجمالی کا 16مارچ کواجلاس طلب ،

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کابینہ کے ہمراہ کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق امور کا جائزہ لیں گے

جمعہ 13 مارچ 2015 22:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) بلوچستان میں19اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے اسپیکرجان محمدجمالی نے 16مارچ کواجلاس طلب کرلیاوزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اپنی کابینہ کے ہمراہ کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق امورکاجائزہ لیں گے تفصیلات کے مطابق اسپیکرجان محمد جمالی نے 19اسٹینڈنگ کمیٹیوں کیلئے 16مارچ کواجلاس طلب کرلیاہے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ 19میں سے 17اسٹینڈنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیگی کیونکہ 2کمیٹیاں اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکے حوالے سے پہلے بنائی گئی تھی 17کمیٹیوں میں 9 کمیٹیاں مسلم لیگ(ن)5پشتونخواملی عوامی پارٹی 3نیشنل پارٹی اور2کمیٹیاں اپوزیشن کودی جائیگی اس موقع پرجمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی شاہدہ رؤف نے کہاکہ خواتین کوکابینہ میں شامل نہیں کیاگیاتوکمیٹیوں میں خواتین کوموثرنمائندگی دی جائے اسپیکرجان محمدجمالی نے کہاکہ کمیٹیاں بننے سے قانون سازی میں بھی آسانی ہوگی۔