وزراء اسمبلی میں موثرجیمرزلگانے کیلئے فنڈزفراہم کریں،جان محمد جمالی

جمعہ 13 مارچ 2015 22:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) بلوچستان اسمبلی میں جیمرزہونے کے باوجود فون کی گھنٹیاں بجھتی رہی اسپیکرجان جمالی نے صوبائی وزراء سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وزراء فراخ دلی کامظاہرہ کرتے ہوئے موثرجیمرزلگانے کیلئے فنڈزفراہم کرے تفصیلات کے مطابق جمعہ کوبلوچستان اسمبلی کااجلاس شروع ہواتوجمیرزہونے کے باوجود اراکین اسمبلی اورصحافیوں کی موبائل فون کی گھنٹیاں بجھتی رہیں جس کی وجہ سے ایوان میں کارروائی بھی متاثرہوئی اسپیکرجان محمدجمالی نے صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال،میرخالد خان لانگو سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ وزراء فراخ دلی کامظاہرہ کرتے ہوئے فنڈزفراہم کریں تاکہ ایسے جیمرزلگائے جائیں جوتھری جی فورجی کامقابلہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :