سینٹرل جیل فیصل آباد میں سزائے موت کے 2 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی،

سزائے موت پانے والوں میں ساجد عرف طارو اور محمد اختر عرف حسینا شامل ہیں

جمعہ 13 مارچ 2015 22:43

سینٹرل جیل فیصل آباد میں سزائے موت کے 2 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی،

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) سنٹرل جیل میں سزائے موت کے 2 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جس کے بعد ملک بھر میں سزائے موت پانے والوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق سنٹرل جیل فیصل آباد میں علی الصبح سزائے موت کے دو مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

جیل حکام کا کہنا ہے کہ تختہ دار پر لٹکانے سے قبل دونوں مجرموں کا طبی معائنہ بھی کیا گیا جب کہ اس موقع پر جیل کے اطراف سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ ساجد عرف طارو کو ایک شخص کے قتل کے جرم میں پھانسی دی گئی جب کہ محمد اخترعرف حسینا کو قتل اور زیادتی کے جرم میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد حکومت کی جانب سے سزائے موت کی بحالی کے بعد سے اب تک 27 افراد کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :