برجیس طاہر کے ترقیاتی کاموں کے کرپشن میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا عندیہ خوش آئند ہے، کرامت اللہ

جمعہ 13 مارچ 2015 21:29

گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء ) ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت و چےئرمین این ایچ این کرامت اللہ نے کہا ہے کہ گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر کے ترقیاتی کاموں کے کرپشن میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا عندیہ انتہائی خوش آئند ہے ۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ کرپشن کیخلاف حکومتی اقدام کی سول سوسائٹی ہر ممکن تعاون و مدد کریگی ۔

(جاری ہے)

معائینہ کمیشن نے جس ہمت اور ایمانداری کے ساتھ مافیا کے ساتھ مافیا کو سامنے لا یا ہے اسے کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا ۔اس کیلئے ہر قسم کے سیاسی و پسند و نا پسند کے خول سے باہر نکل کر سخت اقدام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں صرف سرکاری اداروں میں کرپشن اور مینجمنٹ ٹھیک کرنے سے خوشحالی اور ترقی کا دور دورہ ہو سکتا ہے اس خطے کیلئے کسی اضافی بجٹ کی ضرورت نہیں اس وقت ترقیاتی کاموں میں معیار اور دفتروں میں مائیٹرنگ نظام کو بہتر بنا کر ہی تبدیلی لائی جا سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :