کراچی ،خواجہ اجمیر نگری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتارکرلیا

جمعہ 13 مارچ 2015 21:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء) خواجہ اجمیر نگری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی علی الصبح خواجہ اجمیر نگری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر شاہ جہاں عرف سجن کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں 13افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں ۔پولیس نے مزید تفتیش کے لیے ملزم کو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :