حکومت سندھ نے دوسرے صوبوں اور سندھ کے مابین گندم کی نقل و حمل پر 60روز کے لیے پابندی لگادی

جمعہ 13 مارچ 2015 21:14

حکومت سندھ نے دوسرے صوبوں اور سندھ کے مابین گندم کی نقل و حمل پر 60روز ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء) حکومت سندھ نے دوسرے صوبوں اور سندھ کے مابین گندم کی نقل و حمل پر 60روز کے لیے پابندی لگادی ہے جس کے تحت سندھ سے گندم نہ تو باہر لے جائی جاسکتی ہے اور نہ ہی دوسرے صوبوں سے سندھ میں گندم لائی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت سندھ صوبے کے دوسرے اضلاع سے کراچی میں آٹا لانے پر بھی 60روز کی پابندی عائد کردی ہے ۔اس ضمن میں وزارت داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔یہ نوٹی فکیشن ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144(6)کے تحت جاری کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :