عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار 32 ملزمان کو 90 دن کے ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دیدیا

جمعہ 13 مارچ 2015 21:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء) انسداد فدہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار 32 ملزمان کو 90 دن کے ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دیدیاانسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار 32 ملزمان کوانسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں رینجرز نے عدالت کو بتایا کہ ان ملزمان سے تفتیش کرنا ہے، لہٰٰذا ان کو تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت 90 دن کی نظر بندی کیلئے رینجرز کے حوالے کیا جائے، پیش کئے گئے ملزمان میں ظفر عرف فرخ، حبیب الرحمان، ممتاز علی، مسعود، زمان شاہ عرف شاہ جی، گلبرگ خان، شاہد، ارشد، عامر احمد، شاہد احمد، سیف اللہ، نادر عرف راحیل، ساجد علی، عرفان شیخ، کاظم محمود، پطرس مسیح، نصیر، آصف، ذاکر علی، واجد، ندیم، رمیش، خلیق احمد، عرفان اللہ، شاہ زیب، صدام، عرفان، عاصم شہزاد اور اصغر کو 90 دن کے ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دیدیا۔

متعلقہ عنوان :