سندھ سروسز ٹریبونل نے ایس آر پی کے افسران کی ضلعی پولیس میں تعیناتی اور جوئنٹ سنیارٹی کو کالعدم قراردے دیا

جمعہ 13 مارچ 2015 21:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء) سندھ سروسز ٹریبونل نے ایس آر پی کے افسران کی ضلعی پولیس میں تعیناتی اور جوئنٹ سنیارٹی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے آئی جی سندھ کے تمام اسٹیڈنگ آرڈر کو بھی کالعدم قرار دے دیاسندھ سروسز ٹریبونل میں ایاز علی ،غلام محمد زرداری اور دیگر بتیس اہلکاروں کے درخواست دائر کی تھی کہ ایس آر پی کا قیام انیس سو پچاسی میں عمل میں آیا اور اس کا مقصد ضلعی پولیس کو مدد فراہم کرنا تھا لیکن مختلف ادوار میں آنے والے آئی جیز نے ایس آر پی کے افسران کو نہ صرف ضلع پولیس میں تعینات کیا بلکہ ان کو سنیارٹی لسٹ میں بھی شامل کردیا جس سے ان کی حق تلفی ہورہی ہے درخواست کی سماعت کے بعد ٹریبونل نے حکم دیا کہ تمام ایس آت پی افسران کو ان کی پوسٹنگ پر واپس بھیجا جائے اور ایس آر پی اور ضلع پولیس کی علیحدہ علیحدہ سنیارٹی لسٹ بنائی جائے اور آئی جی سندھ حکومت سندھ کی پیشگی اجازت کے بغیر کو ئی اسٹنیڈنگ آرڈر جاری نہیں کرے گا اور ان کے لیے کوٹہ مختص کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :