Live Updates

کے پی ٹی میں ہونے والے ریفرنڈم میں تحریک انصاف کسی بھی پینل کی حمایت نہیں کرتی ،عزیز خان آفرید ی

جمعہ 13 مارچ 2015 21:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے جنرل سیکرٹری عزیز خان آفریدی کے اعلامیہ کے مطابق 19مارچ کو کے پی ٹی (KPT)میں ہونے والے ریفرنڈم میں تحریک انصاف کسی بھی پینل کی حمایت نہیں کرتی ،تحریک انصاف کا کسی بھی پینل سے کوئی تعلق نہیں اور ہم دعا گو ہیں کہ وہ پینل کامیاب ہو جو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مزدوروں کی حقوق کے تحفظ کے لیے کلیدی کردار ادا کرسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کا فیصلہ ہے کہ آئندہ تمام اداروں میں انصاف لیبر ونگ اپنا یونین رجسٹرڈ کر کے ریفرنڈم میں بھر پور حصہ لے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :