درگاہ شہید بابا کے قریب تیز رفتاری کے باعث سوزوکی الٹنے سے 4افراد زخمی

جمعہ 13 مارچ 2015 21:09

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء) ٹنڈومحمدخان حیدرآباد روڈ پردرگاہ شہید بابا کے قریب تیز رفتاری کے باعث سوزوکی کیری گاڑی الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں چار افراد محمد اسلم جٹ ، بلال جٹ ، رمشا اور مسمات حنیفاں شدید زخمی ہوگئیں چاروں زخمیوں کوطبی امداد فراہم کرنے کیلئے سول اسپتال ٹنڈومحمدخان لایا گیا ،جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد ایک شخص بلال جٹ کی حالت نازک ہونے کے باعث سو ل اسپتال حیدرآباد کیلئے روانا کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :