پاکستان کا ملکی سطح پر تیار کردہ مسلح ڈرون براق اوربرق لیزر گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ، وزیراعظم اور آرمی چیف کی سائنسدانوں اور انجینئرز کو عظیم کامیابی پر مبارکباد،

لیزر گائیڈڈ میزائل کو دہشتگردی کے خلاف مہم میں استعمال کیا جائے گا ، ڈرون کا کامیاب تجربہ بڑی کامیابی ہے ، اس سے صلاحیت انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں اضافہ ہوگا ، پوری قوم کیلئے یہ تجربہ ایک بڑی کامیابی اور یادگار موقع ہے، آرمی چیف کا ڈرون براق اوربر ق لیزر گائیڈڈ میزائل کے تجربے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعہ 13 مارچ 2015 20:42

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء ) پاکستان نے ملکی سطح پر تیار کردہ مسلح ڈرون براق اوربر ق لیزر گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ، آرمی چیف نے اس بڑی کامیابی پر ڈرون اور لیزر گائیڈڈ میزائل تیار کرنیوالی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون میزائل کا کامیاب تجربہ بڑی کامیابی ہے اور اسے دہشتگردی کے خلاف مہم میں استعمال کیا جائے گا۔

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے ملکی سطح پر تیار کردہ ڈرون براق اور لیزر گائیڈڈمیزائل بر ق کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ براق ڈرون کے ذریعے لیزر گائیڈڈ میزائل برق کا بھی تجربہ کیا گیا ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے مسلح ڈرون برق اوربراق لیزر گائیڈڈ میزائل کا کامیاب کا تجربہ دیکھا ۔

(جاری ہے)

ڈرون اور میزائل نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا آرمی چیف نے اس بڑی کامیابی اور سائنسدانوں ، انجینئرز اور ٹیکنیشنزکی اس عظیم کامیابی کیلئے انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہاکہ اس سے پاکستان مختلف لیگ میں شامل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اس شعبے میں آگے لے جانے کیلئے ہمارے ہاتھوں میں ہاتھ دیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ لیزر گائیڈڈ میزائل کو دہشتگردی کے خلاف مہم میں استعمال کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ ڈرون اور لیزر گائیڈڈمیزائل کا کامیاب تجربہ بڑی کامیابی ہے ۔ اور اس سے صلاحیت انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کیلئے یہ تجربہ ایک بڑی کامیابی اور یادگار موقع ہے ۔ جبکہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے ڈرون اور لیزر گائیڈڈ میزائل کے کامیاب تجربے پر مسلح افواج ، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے اس حوالے سے ان کی کوششوں کو سراہا ۔