جیکب آباد میں گھریلو پریشانی سے تنگ شخص کی خودکشی ،سیاہ کاری کے الزام میں عورت قتل، شوہر گرفتار

جمعہ 13 مارچ 2015 20:32

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء) جیکب آباد میں گھریلو پریشانی سے تنگ شخص کی خودکشی ،سیاہ کاری کے الزام میں عورت قتل پولیس نے شوہر کوع گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو کے تھانہ میرانپور کے قصبہ دودوڈاہانی میں گھریلو پریشانی سے تنگ آکر40سالہ حمزہ ڈاہانی نے خود پر بندوق سے فائر کرکے خودکشی کرلی ایک دوسرے واقع میں تحصیل ٹھل کے تھانہ دلمراد کے قصبہ شکر بروہی میں گھر پر مبینہ حملے میں40سالہ عورت شمشاد بیگم ہلاک اور شوہر فقیر گبول شدید زخمی ہوگیا اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کوتحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال جیکب آباد پہنچایا حدود کی پولیس نے فقیر گبول کو بیوی شمشاد کے قتل کے شک میں گرفتار کرلیا ہے پولیس کے مطابق فقیر نے سیا ہ کاری کے الزام میں بیوی کو قتل کرکے خود کوزخمی کیا اور حملے کا ڈرامہ رچایاآخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا تھا۔

متعلقہ عنوان :