نوشہروفیروز پولیس نے مختلف وارداتوں میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا

جمعہ 13 مارچ 2015 20:30

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء) محراب پورپولیس نے اسامہ کمیونکیشن شاپ ، اصغر موبائل کمیونکیشن اور دیگر وارداتوں کی چوری کے شک میں تین افراد کو گرفتار کرلیاگذشتہ ایک ہفتہ کے دوران معروف اسٹیشن روڑ پر واقعے پاکستان مسلم لیگ (نواز)کے رہنما آصف رندھاواکی اسامہ کمیونکیشن شاپ اور اصغر موبائل کمیونکیشن شاپ اور دیگر وارداتوں کی چوری کے شک میں محراب پور پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرکے موبائل،LCDاور دیگر سامان برآمد کیا ہے تاہم پولیس گرفتار ملزمان کے نام اور برآمد کیئے گئے سامان کی تفصیلات بتانے سے گریز کررہی ہے،دوسری جانب اصغر ملک،اعظم جٹ نے بتایا کہ محراب پور پولیس نے حفیظ، وسیم اور سکندر کو گرفتار کرکے اسامہ کمیونکیشن شاپ کا سامان بھی برآمد کرلیا ہے لیکن وہ گرفتار افراد سے ہماری چوری برآمد کرنے کی بجائے مک مکا کے بعد انہیں چھوڑنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے جس پر ہم اعلیٰ حکام سے ایکشن اور چوری کی برآمدی کا مطالبہ کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :