سکھر،ریلوئے پولیس کا ریلوئے اراضی کو واگزار کرنے کیلئے آپریشن ، ایک کروڑ 32لاکھ روپے مالیت کی 6796اسکوائر فٹ زمین واگزار کرا لی

جمعہ 13 مارچ 2015 20:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء) ریلوئے پولیس کا ریلوئے اراضی کو واگزار کرنے کیلئے آپریشن ، ایک کروڑ 32لاکھ روپے مالیت کی 6796اسکوائر فٹ زمین واگزار کرا لی ، ریلوئے کی اراضی پر موجود قابضین کے خلاف کاروائی کیلئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ، ایس پی ریلوئے سکھر ملک محمد عتیق ۔

(جاری ہے)

ایس پی ریلوئے سکھر ڈویژن کے پبلک ریلیشن آفیسر داؤد احمد ملک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایس پی ریلوئے سکھر ڈویژن ملک محمد عتیق کی خصوصی ہدایت پر ریلوئے پولیس نے زیر نگرانی ڈی ایس پی ریلوئے ذوالفقار علی شاہ ، ایس ایچ او غلام عباس بلو کے خیرپور ریلوئے پھاٹک 95نزد لقمان کے علاقے میں ریلوئے کی زمین وا گزار کرانے کیلئے آپریشن کرتے ہوئے ریلوئے کی 6796سکوائر فٹ اراضی جس کی مالیت تقریبا ایک کروڑ 32لاکھ چار سو چالیس روپے بنتی ہے واگزار کر ا لی ہے آپریشن کے حوالے سے ایس پی ریلوئے ملک محمد عتیق کا کہنا تھا کہ ریلوئے کی اراضی پر موجود قابضین سے اراضی واگزار کرانے کیلئے پولیس کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریگی ۔

متعلقہ عنوان :