آصف علی زرداری نے اپنی مفاہمتی پالیسی ، دور اندیشی ، تحمل مزاجی اور بربادی سے ملک کو ہمیشہ سیاسی خلفشار سے بچایا ہے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے،
پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و رُکن قومی اسمبلی سردار ملک اسد سکندر خان کا بیان
جمعہ 13 مارچ 2015 20:28
حیدرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و رُکن قومی اسمبلی سردار ملک اسد سکندر خان نے کہا ہے کہ سابق صدر و شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنی مفاہمتی پالیسی ، دور اندیشی ، تحمل مزاجی اور بربادی سے ملک کو ہمیشہ سیاسی خلفشار سے بچایا ہے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے اور سینیٹ چیئرمین کیلئے رضا ربانی کا انتخاب ملکی سیاسی تاریخ میں سابق صدر آصف علی زرداری کا اہم کارنامہ ہے اور انہوں نے ہمیشہ قومی اور ملک و عوام کے مفادات کو مد نظر رکھ کر فیصلے کئے ہیں‘ رُکن قومی اسمبلی سردار ملک اسد سکندر نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ پی پی رہنما رضا ربانی کی کارکردگی بہترین اور مثالی ہے اور ان کا سینیٹ چیئرمین کیلئے انتخاب ملک و قوم کیلئے بہتر ثابت ہوگا‘ تمام سیاسی جماعتوں نے متفق ہوکر جمہوری روایات میں بڑا انقلابی فیصلہ کیا ہے جس سے ملک میں جمہوریت اب اور زیادہ مستحکم ہوگی‘ مفاہمتی سیاست کی روایت جاری رہنی چاہئے‘ انہوں نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان میں جمہوریت کو قائم رکھنے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ ملکی سیاسی تاریخ کا حصہ ہے ان کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث آج پی پی ملک کی سب سے بڑی عوامی جماعت ہے ‘ رُکن قومی اسمبلی سردار ملک اسد سکندر نے کہاکہ پیپلزپارٹی ایک چٹان ہے جسے جمہوری روایات برقرار رکھنے اور جمہوریت کی مضبوطی اور ملکی سلامتی و بقاء عزیز ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.