آئین وقانون کا احترام اور اس پر عمل پیرا ہیں ،قرآن وسنت کا قانون مسلمانوں کیلئے اولیت رکھتا ہے، پاکستان کا آئین بھی قرآن وسنت کے تابع ہے، یہود ونصاریٰ اور انکے ایجنٹ ہمیں ختم تو کرسکتے پر ہمارے دلوں سے سرکار دوعال کی محبت ختم نہیں کرسکتے ، ممتاز قادری کو کسی نے دہشتگرد کہا تو عاشقان رسول اس کا محاسبہ اور قانونی چارہ جوئی کرینگے،

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا یوم عشق رسول کے موقع پر خطاب

جمعہ 13 مارچ 2015 20:20

کراچی ،لاہور،کوئٹہ ،اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کے آئین وقانون کا احترام اور اس پر عمل پیرا ہیں ، قرآن وسنت کا قانون مسلمانوں کیلئے اولیت رکھتا ہے ،پاکستان کا آئین بھی قرآن وسنت کے تابع ہے ،تحفظ ناموس رسالت کا قانون بھی قرآن وسنت اور علماء کرام کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں بنایا گیا جو ملک کے آئین کا حصہ ہے ،جب بھی کوئی شخص نبی کریم کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہوگا ،ہر دور میں غازی علم دین شہید گستاخ رسول کو واصل جہنم کرنے کیلئے سر اٹھائے گا ،عشق رسول میں جینا اور عشق رسول میں مرنا دین اسلام کا پیغام ہے ،یہود ونصاریٰ اور انکے ایجنٹ ہمیں ختم تو کرسکتے پر ہمارے دلوں سے سرکار دوعالم کی محبت ختم نہیں کرسکتے ،ہم اول روز سے مطالبہ کررہے ہیں کہ غازی ممتاز قادری دہشتگرد نہیں ہے عاشق رسول ہے اس نے اگر گستاخ رسول کی حمایت کرنے اور ناموس رسالت کے قانون کو کالا قانون کہنے والے کوقتل اس لئے کیا کہ ملک کا قانون حرکت میں نہیں آرہا تھا اور یہ توہین برملا میڈیا پر کی جارہی تھی جس سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہورہے تھے ،سرکار دوعالم کی شان میں گستاخی کسی طور بھی برداشت نہیں کرسکتے یہ ہمارے ایمان کا اہم جز ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک کے تحت جمعةالمبارک کو یوم عشق رسول کے طور پر مناتے ہوئے کراچی سے ملک کے دیگر شہرؤں میں مظاہرؤں اور نماز جمعہ کے اجتماعات سے مواصلاتی خطاب کرتے ہوئے کیا ،مساجدوں میں ممتاز قادری کو سنائی جانے والی غیر شرعی سزا کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کرتے ہوئے ممتاز قادری کی رہائی کا فوری مطالبہ کیا گیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دین اسلام کی روح کے مطابق ممتاز قادری کا کیس شرعی عدلت میں چلایا جائے،ممتاز قادری کیس میں حکومت کی جانب سے عدالت میں حقائق پرپردہ ڈالا گیا ہے ،اسلام آباد کے ہائی کورٹ کے ججز نے فیصلہ دیا ہے کہ ممتاز قادری دہشتگرد نہیں ہے ،ممتاز قادری کو دہشتگرد کہنے والے سیکولر ازم اپنی زبان کو لگام دیں اگر اب ممتاز قادری کو کسی نے دہشتگرد کہا تو عاشقان رسول نہ صرف اس کا محاسبہ کرینگے بلکہ قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری عاشق رسول ہے اور اس کا یہ امر اس کے غیرت ایمانی کا تقاضہ ہے ،ممتاز قادری کی رہائی کیلئے حکومت سمیت تمام اداروں پر دستک دینگے تاکہ ممتاز قادری کوانصاف فراہمی کو یقینی بناکر باعزت رہا کرایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :