شہر میں جرائم کی طرح ہڑتالوں کو بھی کنٹرول کریں گے، سربراہ کراچی پولیس

جمعہ 13 مارچ 2015 20:11

شہر میں جرائم کی طرح ہڑتالوں کو بھی کنٹرول کریں گے، سربراہ کراچی پولیس

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے جب کہ شہر میں جرائم کی طرح ہڑتالوں کو بھی کنٹرول کریں گے۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس کے سربراہ غلام قادرتھیبو نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی پر کافی حد تک قابوپالیا گیا ہے، آپریشن کے بعد ہر قسم کے جرائم سمیت بھتہ خوری میں بھی واضح کمی آئی جب کہ جرائم کی طرح ہڑتالوں کو بھی کنٹرول کریں گے۔

غلام قادرتھیبو کا کہنا تھا کہ کراچی میں اب کوئی نوگوایریا نہیں، گزشتہ روز ایک بھی قتل نہیں ہوا اور اب شہر میں کوئی اغوا کا کیس نہیں ہوگا جب کہ کوئی بینک بھی نہیں لٹے گا اور اگر ایسا ہوا تو مجرم فوری پکڑے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیر پر چھاپے میں رینجرز سے رابطے میں تھے۔

متعلقہ عنوان :