پاکستانیوں نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ مذہب کو ز ندگی کیلئے اہم قرار دیدیا،
98 فیصد پاکستانیوں کے نزدیک مذہب سب سے اہم ہے ‘چین میں مذہب کو سب سے زیادہ کم اہم سمجھا جاتا ہے‘ 63 فیصد چینیوں کی نظر میں مذہب کی کوئی اہمیت نہیں ‘چیک ری پبلک میں 43فیصد افراد مذہب کو بالکل غیر اہم سمجھتے ہیں، پیو ریسرچ سنٹر کی مذہب کی اہمیت کے حوالے سے جاری رپورٹ
جمعہ 13 مارچ 2015 19:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء) پیو ریسرچ سنٹر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے نزدیک اْن کا مذہب سب سے اہم ہے اور وہ مذہب کے سلسلے میں سرفہرست ہیں‘ چین میں مذہب کو سب سے زیادہ کم اہم سمجھا جاتا ہے، 63 فیصد چینیوں کی نظر میں مذہب کی کوئی اہمیت نہیں جبکہ چیک ری پبلک میں 43فیصد افراد مذہب کو بالکل غیر اہم سمجھتے ہیں۔
جمعہ کو پیو ریسرچ سنٹر کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستانیوں کیلئے مذہب سے زیادہ اہم ہے اور 98 فیصد پاکستانی مذہب کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں جبکہ چین میں مذہب کو سب سے زیادہ کم اہم سمجھا جاتا ہے، 63 فیصد چینیوں کی نظر میں مذہب کی کوئی اہمیت نہیں جبکہ چیک ری پبلک میں 43فیصد افراد مذہب کو بالکل غیر اہم سمجھتے ہیں۔(جاری ہے)
اعداد و شمار کے مطابق سینیگال میں 97 فیصد، انڈونیشیا میں 94 فیصد، نائیجریا میں 90 فیصد،گھانا میں 89 فیصد، فلپائن میں 86 فیصد، مصر، اردن میں 82، 82 فیصد، ملائشیا میں 77 فیصد، برازیل میں 74 فیصد، ترکی میں 70 فیصد انتہائی اہم، ایک فیصد بالکل غیر اہم، جنوبی کوریا ، جنوبی افریقہ میں 69 فیصد،بولیویا میں 68 فیصدکے نزدیک مذہب سے ہم ہے۔
امریکہ میں 54 فیصد افراد مذہب کو انتہائی اہم، 24 فیصد اہم، 11 فیصد کم اہم اور 9 فیصد بالکل غیر اہم سمجھتے ہیں۔میکسیکو میں 45 فیصد، چلی میں 39 فیصد، ٹلی میں 30 فیصد انتہائی اہم، 10 فیصد بالکل غیراہم، اسرائیل میں 25 فیصد، کینیڈا میں 24 فیصد انتہائی اہم، 29 فیصد اہم اور 26 فیصد بالکل غیر اہم ،جرمنی میں 21 فیصد انتہائی اہم، 24 فیصد بالکل غیر اہم، آسٹریلیا میں 21 فیصد افراد مذہب کو انتہائی اہم،روس میں 18 فیصد انتہائی اہم، 11 فیصد بالکل غیر اہم، برطانیہ میں 17 فیصد انتہائی اہم، 21 فیصد اہم اور 40 فیصد بالکل غیر اہم،فرانس میں 13 فیصد انتہائی اہم، 38 فیصد بالکل غیر اہم اور آخرمیں جاپانی شہر ی اپنی زندگی میں 10فیصد مذہب کو اہمیت دیتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.