وفاقی وزارت مذہبی امورنے ڈاکٹر محمد علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو باقاعدہ خط لکھ دیا

جمعہ 13 مارچ 2015 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء) وفاقی وزارت مذہبی امور نے متروکہ وقف املاک کے سابق وائس چیئرمین ڈاکٹر محمد علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو باقاعدہ خط لکھ دیا ،یہ خط موجودہ چیئرمین محمد صدیق الفاروق کی تجویز پر کو لکھا گیا۔

(جاری ہے)

خط لکھنے کی وجہ یہ ہے کہ اس سے پہلے سابق چیئرمین آصف ہاشمی اپنے خلاف نیب اور ایف آئی اے میں کرپشن کیسز پر کاروائی سے بچنے کیلئے بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں ۔

مبینہ طور پر سابق وائس چیئرمین ڈاکٹر محمد علی بھی انکے خلاف کرپشن کیسز میں حصہ دار تھے۔ حال ہی میں کچھ مزید کیسز سامنے آئے ہیں جن میں بظاہر ڈاکٹر محمد علی نے آصف ہاشمی کی ملی بھگت سے کرپشن کا ارتکاب کیا ہے اور انکے بیرون ملک فرار ہونے کی خبریں آ رہی ہیں، اگر ڈاکٹر محمد علی بیرون ملک فرار ہو جائیں تو انکے خلاف مقدمات کی سماعت میں تاخیر ہو گی انہیں واپس بلانے کیلئے ریڈ وارنٹ جار کرنے پڑے گے۔

متعلقہ عنوان :