پشاور،وزیر اعلیٰ کی متعلقہ حکام کو سالانہ امتحانات کے لئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت

جمعہ 13 مارچ 2015 19:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13مارچ۔2015ء) وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا کے مجاز حکام نے صوبے کے انتظامی حکام کو ہدایت کی ہے کہ19مارچ2015سے شروع ہونے والے سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ(SSC) سالانہ امتحانات کے لئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں اور اس سلسلے میں امتحانی مراکزکی حدود میں کثیر تعداد میں سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نہ صرف بچا جاسکے بلکہ امتحانات میں نقل کی لعنت کے خاتمہ میں ان سے مدد حاصل کی جاسکے۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان صوبے کے انتظامی حکام کے نام جاری کردہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا کے ایک اہم مراسلے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :