بونیر،اسسٹنٹ کمشنر یاسر علی خان کا پیربابا بازار پر اچانک چھاپہ ، اشیائے خوردنوش فروخت کا بھی جائزہ لیا

جمعہ 13 مارچ 2015 17:46

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء)اسسٹنٹ کمشنر یاسر علی خان کا پیربابا بازار پر اچانک چھاپہ ۔اس دوران دکانداروں کے نرخ نامے اور صفائی چیک کی۔جبکہ ذخیر اندازی اور سرکاری نرخنامے سے زیادہ قیمت پر اشیائے خوردنوش فروخت کا بھی جائزہ لیا۔اس دوران انہوں نے تھصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پیر بابا پاچا کلے کے سامنے 6میڈیکل سٹوروں کو بھی چیک کیا۔

اور ان کے میڈیکل سٹوروں میں زائیدالمعاد ادوایات ممنوعہ ادوایات چیک کیں۔

(جاری ہے)

ان میڈیکل سٹوروں میں سے امین میڈیکل سٹور کو مکمل طور سیل کردیا۔جبکہ بقیہ 5میڈیکل سٹوروں سے ادوایات کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری بھجوادئیے۔میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ایسے میڈیکل سٹورز جو زائیدالمعاد ،غیر معیاری یا مضر صحت ادوایات فروخت کر کے انسانی زندگیوں سے کھیلتے ہیں۔ایسے عناصر ہر گز معافی کے مستحق نہیں۔ان کو کٹہرے میں لانا ضروری ہوگا۔اور اس قسم کے جرم میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔اور اس حوالے سے میں نہ میرے ضلعی انتظامیہ کے دیگر اہلکار کسی قسم کی غفلت یا سست روی سے کام نہیں لیں گے۔