صدر مملکت ممنون حسین نے نماز جمعہ باکو کی جامع مسجد میں ادا کی

جمعہ 13 مارچ 2015 17:45

باکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے نماز جمعہ باکو کی جامع مسجد میں ادا کی۔صدر مملکت جب جامع مسجد باکو پہنچے تو شیخ الاسلام مفتی اللہ شکر پاشازادہ نے صدر مملکت کو خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد صدر مملکت نے نماز جمعہ ادا کی۔ نماز جمعہ کے بعد صدر مملکت نے نمازیوں سے مختصر خطاب بھی کیا۔ جس میں انھوں نے پاکستان اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات اور بھائی چارے پر بات کی۔ صدر مملکت کی آمد کے موقع پر مسجد میں موجود لوگوں نے بہت جوش خروش کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :