فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز اور آذربائیجان کی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

جمعہ 13 مارچ 2015 17:39

باکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور آذربائیجان کی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوگئے ہیں مفاہمت کی یاداشت پر دستخط بزنس فورم کے اختتام پر ہوئے۔

(جاری ہے)

مفاہمت کی یاداشت کے تحت دونوں ملک مشترکہ بزنس کونسل قائم کریں گے۔ مشترکہ بزنس کونسل کے تحت دونوں ممالک تجارتی رابطوں کو مزید فروغ دیں گے۔ اس کے علاوہ باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے سیمنارز، بزنس میٹینگ اور تکنیکی معلومات سے متعلق کانفرنسوں کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ دستخط کرنے کی تقریب کے موقع پر دونوں ممالک کے صدور بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :