جے یوآئی کا مارچ کے دوران مارچ موخرکرنے کا اعلان

اکیسویں ترمیم کے متنازعہ حصوں کی اصلاح کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمن کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 13 مارچ 2015 17:32

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء ) جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے اکیسویں آئینی ترمیم پرتحفظات دورکرنے کی حکومتی یقین دہانی پرمارچ کے دوران مارچ موخرکرنے کااعلان کردیاہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مولانافضل الرحمان کاکہناتھا اکیسویں ترمیم کے متنازعہ حصوں کی اصلاح کی ضرورت ہے، یہ قانون مذہبی اداروں کیخلاف استعمال ہوتا نظرآرہاہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ہمارے تحفظات دورکرنے پرآمادہ ہیں، پیپلزپارٹی نے بھی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔مولانافضل الرحمان کاکہناتھاکہ آرمی ایکٹ اور اکیسویں ترمیم کی متنازعہ شقیں ختم کرنے کے لئے آئینی ماہرین کی خدمات لی جائیں گی انہوں نے اسٹیبلشمنٹ سے بھی کہاکہ وہ آئینی ترمیم میں ہمارے تحفظات پررکاوٹ نہ بنے

متعلقہ عنوان :