سندھ کے نئے چیف سیکریٹری محمد صدیق میمن نے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

جمعہ 13 مارچ 2015 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) سندھ کے نئے چیف سیکریٹری محمد صدیق میمن نے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ سبکدوش ہونے والے چیف سیکریٹری سجاد سلیم ہوتیانہ نے چارج منتقل کیا۔

(جاری ہے)

محمد صدیق میمن 1936ء میں صوبہ سندھ کے قیام سے اب تک سندھ کے 54 ویں اور 1970ء میں ون یونٹ کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد سندھ کی بحیثیت صوبہ ازسرنو بحالی سے اب تک 38 ویں چیف سیکریٹری ہیں۔ سبکدوش چیف سیکریٹری نے سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کورآرڈی نیشن کے سیکریٹریز اور پرسنل اسٹاف کو نئے چیف سیکریٹری سے متعارف کرایا۔ سیکریٹری سروسز مختیار سومرو اور سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن احمد بخش ناریجو بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :