موسم گرما کی آمد کے باعث محکمہ صحت پنجاب کی ڈینگی وارڈ بنانے کی خصوصی ہدایات جاری

جمعہ 13 مارچ 2015 17:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) موسم گرما کی آمد کے باعث محکمہ صحت پنجاب نے ڈینگی وارڈ بنانے کی خصوصی ہدایات جاری کردی ہے‘ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے حوالہ سے خصوصی کاؤنٹر بھی بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق سیکرٹری صحت پنجاب جواد رفیق کی جانب سے صوبہ بھر کے ڈی ایچ کیو‘ ٹی ایچ کیو‘ آر ایچ سی‘ بنیادی مراکز صحت میں ڈینگی کے حوالہ سے تین دن میں خصوصی وارڈز بناکر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری صحت پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ موسم میں تبدیلی کے باعث ڈینگی کی وباء پر قابو پانے کیلئے حکومتی گائیڈ لائن پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے جبکہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے حوالہ سے خصوصی کاؤنٹر بھی لگائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :