سرگودھا،ہفتہ صفائی دوسری مرتبہ پھر بھی ملتوی

جمعہ 13 مارچ 2015 17:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) ہفتہ صفائی دوسری مرتبہ پھر بھی ملتوی کردیا گیا‘ ٹی ایم اے سرگودھا کے ذرائع کے مطابق سیکرٹری بلدیات پنجاب کی جانب سے ایک مرتبہ پھر ہفتہ صفائی ملتوی کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں سیکشن آفیسر مرزا سلیمان عثمان کی جانب سے صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر 16 مارچ سے شروع ہونیوالا صفائی ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائیگا یادرہے کہ اس سے قبل حکومت پنجاب نے ہفتہ صفائی کیلئے 9 اپریل‘ بعد ازاں 16 اپریل کی تاریخ دی تھی جو پھر منسوخ کردی گئی ہے۔