صادق آباد : بنک چور، اسٹریٹ چور اور اب پنکھا چور۔۔۔

جمعہ 13 مارچ 2015 17:23

صادق آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 مارچ 2015 ء):: صادق آباد کے علاقہ میں واقع ایک مسجد سے نوجوان کو پنکھے اور دیگر سامان چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا جس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے جوتوں سے اس کی خوب تواضع کی ، درگت بنانے کے بعد چور کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا، تفتیش پر ملزم نے بتایا کہ وہ صادق آباد کے ملحقہ علاقے قادر آباد کا رہائشی ہے جبکہ پہلے میں مساجد سے پنکھے اور یو پی ایس چوری کر چکا ہے.