لاہور: وزیراعظم نواز شریف اور پیر پگاڑا کی ملاقات۔

جمعہ 13 مارچ 2015 16:36

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 مارچ 2015 ء) : وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں حالیہ ہونے والے سینٹ الیکشن سے متعلق گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا. یاد رہے کہ وزیر اعظم آج ہی اسلام آباد سے لاہور پہنچے تھے. ملاقات میں کراچی میں جا ری آپریشن سے متعلق بھی بات کی گئی جس پر دونوں رہنماؤں نے کراچی میں آپریشن کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا.