لکھوی کی نظربندی ختم ہونے پرنئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کی طلبی،بھارت کا سخت احتجاج

جمعہ 13 مارچ 2015 16:23

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء ) بھارت نے ممبئی حملہ کیس کے مبینہ مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی نظربندی ختم ہونے پر وضاحت کیلئے نئی دہلی میں پاکستانی کمشنر عبدالباسط کو دفتر خارجہ طلب کرکے سخت احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بھارتی میڈیاکے مطابق وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو ذکی الرحمن لکھوی کی نظربندی ختم ہونے پر وضاحت کے لیے دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجا ج ریکارڈ کرایا گیاہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ لکھوی کی رہائی کا فیصلہ انتہائی پریشان کن ہے اور اس پر پاکستانی حکومت سے شدید احتجاج اور معاملے کو اعلی سطح پر اٹھایا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ذکی الرحمن لکھوی کے نظر بندی کے احکامات کالعدم قرار دیئے ہیں۔یاد رہے کہ ذکی الرحمن لکھوی پر ممبئی میں 2008 میں ہونے والے حملوں کا مرکزی ملزم ہونے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :