فیصل آبا د ، سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کا چھاپہ ،پولیس اہلکار 4ہزار روپے رشوت لیتے ہو ئے گرفتار

جمعہ 13 مارچ 2015 16:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) انٹی کرپشن فیصل آبا د کے سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ نے چھاپہ مار کر پولیس اہلکار کو 4ہزار روپے رشوت لیتے ہو ئے رنگے ہاتھو ں گرفتار کر لیا، مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔

(جاری ہے)

2015ء کے مطابق تھا نہ غلام محمد آباد کے مرضی پورہ کی رہائشی ر فیعہ بی بی نے ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن محمد ایوب خان درخواست دی جس میں اس نے موقف اختیار کیا کہ چوکی اچکیرہ تھانہ غلام محمد آباد کے پولیس اہلکار محمد یوسف اس سے رشوت کا مطالبہ کر تا ہے جس پر ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ن کے حکم پرسپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ امتیاز علی فیصل آباد کی سربراہی میں انسپکٹر ناصر عباس سرکل آفسر انٹی کرپشن نے چوکی اچکیرہ تھانہ غلام محمد آباد کے پولیس کنسٹیبل محمد یوسف کو رشوت مبلغ 4000/- روپے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کروایا جسے آئندہ جوڈیشیل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد بھیجا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :